ضلع بنوں میں 15 دنوں کے لئے دفعہ 144 نافذ
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ڈی پی او بنوں افتخار شاہ
عوام کو خبردار کیا جاتا ہے کہ ضلع بنوں میں ڈبل سواری، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال، ون ویلنگ، تیزرفتاری اور پٹاخوں پر دفعہ 144 لگاکر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔
ڈی پی او بنوں نے عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو چاہیئے کہ وہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ احکامات کی پاسداری رکھیں اور ایک مہذب اور قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
ترجمان بنوں پولیس
No comments:
Post a Comment